طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت وکیل صفائی کامران مرتضیٰ کی استدعا پر پیر تک ملتوی

حلف پر بیان نہ دینے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا ،ْ جسٹس اعجاز افضل کے ریمارکس

جمعہ 4 مئی 2018 14:36

طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت وکیل صفائی کامران مرتضیٰ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت وکیل صفائی کامران مرتضیٰ کی استدعا پر پیر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ن لیگی رہنما طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، ملزم کے وکیل کامران مرتضیٰ نے موقف اپنایا کہ انہوں نے اس نقطے کا فیصلہ کرنا ہے کہ ملزم کا بیان حلف پر کروانا ہے یا نہیں، اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ سماعت پیر تک ملتوی کی جائے۔

جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ حلف پر بیان نہ دینے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تاہم عدالت نے طلال چودھری کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے توہین عدالت کیس پیر تک ملتوی کردیا۔