اگر جسم میں طاقت رہی تو 102سال کی عمر میں بھی اداکاری کرنا چاہوں گا، امیتابھ بچن

جمعہ 4 مئی 2018 14:39

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ اگر ان کے جسم میں طاقت رہی تو وہ 102سال کی عمر میں بھی اداکاری کرنا چاہیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ کہنا مشکل ہے کہ کون سا کردار مشکل لگا، ایک اداکار کے لئے کسی بھی فلم کا کردار چیلنج اور امتحان ہوتا ہے اور شائقین کی نظر میں کامیاب ہونے کے لئے اداکار کو بہت سی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ اپنی فلموں میں سے کون سا کردار 102سال کی عمر میں بھی ادا کرنا چاہیں گے جس پر امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ اگر ان کے جسم میں طاقت رہی تو وہ 102سال کی عمر میں بھی اداکاری کرنا چاہیں گے۔