یونانی جزیرے کے مقامی افراد کا مہاجرین کی آمد کے خلاف مظاہرہ

جمعہ مئی 14:43

ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) یونانی جزیرے لیسبوس میں مقامی افراد نے مہاجرین کی مسلسل آمد اور یورپی یونین کی مائیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرے کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو آنسو گیس اور فلیش گرینیڈز کا استعمال کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

مشتعل مظاہرین نے پولیس کی بس کو الٹانے کی کوشش بھی کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں شامل افراد کی تعداد ڈھائی ہزار کے لگ بھگ تھی۔ یہ مظاہرہ ایسے وقت میں کیا گیا جب یونانی وزیراعظم الیکسس سپراس لیسبوس میں منعقدہ ایک کانفرنس میں شریک ہونے کے لیے جزیرے پر پہنچنے والے تھے۔ مظاہرین کے مشتعل ہونے پر پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی تھی۔