یمن میں ہیضے کی وباء میں شدت پیدا ہونے کا امکان

جمعہ مئی 14:43

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) یمن میں موسم برسات کے شروع ہونے پر ہیضے کی وباء میں شدت پیدا ہونے کا یقینی امکان ہے۔اس بات کا اظہار بین الاقوامی طبی جریدے لانسیٹ نے اپنی رپورٹ میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مہینے کے دوران یمن میں موسم برسات کے شروع ہونے پر ہیضے کی وباء میں شدت پیدا ہونے کا یقینی امکان ہے۔

(جاری ہے)

عالمی خبررساں اداروں کے مطابق یمن کو انتہائی شدید ہیضے کی وباء کا سامنا ہے۔

اس وقت اندازوں کے مطابق دس لاکھ سے زائد افراد کو ہیضے کے مرض کا سامنا ہے۔ 2016 سے شروع ہونے والی وباء سے اب تک 2 ہزار انسان اس مرض میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سائنسدانوں اور ماہرین نے وسطِ مئی میں روزوں کے مہینے کے دوران یمن کے کئی شہروں میں عوامی آگہی کی مہم شروع کرنے کو بھی اہم قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :