نواز شریف کے مؤقف کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے ،زیب جعفر

جمعہ مئی 14:43

نواز شریف کے مؤقف کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے ،زیب جعفر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی زیب جعفر نے کہا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں عوام کی کارکردگی کی بنیاد پر نواز شریف اور ان کی جماعت کو مینڈیٹ دیں گے، نواز شریف کے مؤقف کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے انہیں کسی خلائی مخلوق کا سہارا نہیں چاہیے۔

(جاری ہے)

اس کی ضرورت عمران خان کو ہو سکتی ہے نواز شریف کو نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 2018ء کے عام انتخابات میں عوام کی کارکردگی کی بنیاد پر نواز شریف کو اورا ن کی جماعت کو دوبارہ حکومت بنانے کا مینڈیٹ دیں گے ۔ آج مختلف شہروں میں بڑے بڑے عوامی اجتماعات اور جلسوں سے ثابت ہو رہاہ ے کہ عوام میں نواز شریف کے مؤقف کو حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ زیب جعفر نے کہاکہ عمران خان کاستارہ گردش میں ہے ان کے وزیراعظم بننے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔