Live Updates

نیک نیتی سے قائداعظم یونیورسٹی کے فزکس کا ڈیپارٹمنٹ کا نام عبدالرحمان المنصور الخزیمی سے منسوب کرنے کی قرارداد کی حمایت کی، عامر ڈوگر

جمعہ 4 مئی 2018 14:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) پی ٹی آئی کے ارکان نے کہا ہے کہ ہم نے نیک نیتی سے قائداعظم یونیورسٹی کے فزکس کا ڈیپارٹمنٹ کا نام عبدالرحمان المنصور الخزیمی سے منسوب کرنے کی قرارداد کی حمایت کی۔ میڈیا نے اسے غلط رنگ دیا جس کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ ء اعتراض پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے کہا کہ جمعرات کو کیپٹن صفدر نے ایک قرارداد پر ہم سے دستخط کروائے۔

ہم نے نیک نیتی کی بنیاد پر اس قرارداد پر دستخط کئے جس کے تحت عبدالرحمان المنصور الخزیمی جو مسلمانوں کے پہلے سائنسدان تھے، کے نام سے قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کو منسوب کرنے کی حمایت کی گئی لیکن ایک چینل نے جس طرح اس معاملے کو اچھالا وہ زیادتی ہے۔ عثمان ترکئی نے کہا کہ پاکستانی اور مسلمان ہونے کے ناطے ہم نے اس قرارداد کی حمایت کی لیکن میڈیا نے اس معاملے کو غلط اچھالا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات