عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کی الیکشن کی تیاریاں زور وشور سے جاری

تحصیل خار کے علاقوں حاجی لونگ اور بتائی علیزئی میں میں درجنوں خاندان عوامی نیشنل پارٹی میں شامل

جمعہ 4 مئی 2018 15:03

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کی الیکشن تیاریاں زور وشور سے جاری، تحصیل خار کے علاقوں حاجی لونگ اور بتائی علیزئی میں میں درجنوں خاندان عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کا شمولیتی پروگرام تحصیل خار کے علاقوں حاجی لونگ اور بتائی علیزئی میں الگ الگ منعقدہوئے جس میں مختلف پارٹیوں کے کار کنان نے خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا علان کیا۔

شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گل افضل نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے مجھے حلقہ این اے 40 کا ٹکٹ دیکر مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔انہوں نے کہا کہ اگر فاٹا خیبر پختونخواہ میں شامل ہوگیا اور صوبے میں عوامی نیشنل پارٹی اقتدار میں آئی تو عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ ایجنسی کا نقشہ بدل کر رکھ دی گی۔

(جاری ہے)

شمولیتی جلسے میں مختلف پارٹیوں کے کارکنان نے عوامی نیشنل پارٹی شمولیت کا علان کیا جس میں شیر زادہ ۔

یعقوب خان ۔ سحر خان ۔ محمد خان ۔ لقمان خان ۔ نعمان سمیت درجنوں افراد نے اپنے تمام خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے۔ شمولیتی پروگرام میں عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے سینئر نائب صدر پختون خان، انفارمیشن سیکرٹری شاہ نصیر خان ملنگ جان، تحصیل خار کے جنرل سیکرٹری اجمل تنہا، ۔ جاوید تندر ۔ شاہ خالد خان امیر محمد اور ڈاکٹر غلام حبیب نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں گل افضل نے نئے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی کی سرخ ٹوپیاں پہنائی اور انکو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔