کراچی میں ملزمان کی فائرنگ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی

جمعہ 4 مئی 2018 15:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) کراچی میں ملزمان کی فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے رزاق آباد اور محمد گوٹھ میں غیرت کے نام پر تین ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں تین سگے بھائی اور حاملہ خاتوں زخمی ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منقتل کر دیا گیا ہے۔زخمی ہونے والے بھائیوں کے والد نے بتایاکہ خاتون نوابزادی اور بیٹے یوسف نے چار سال قبل پسند کی شادی کی تھی، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ تین ملزمان میں زخمی خاتون کے دو چچا شامل ہیں۔