دنیا بھر میں بریسٹ کینسر کا شکار خواتین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا،ڈاکٹر رفشاں صادق

جمعہ مئی 15:19

فیصل آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) پینم کینسر ہسپتال فیصل آباد کی ممتاز ماہر طب ڈاکٹر رفشاں صادق نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں بریسٹ کینسر کا شکار خواتین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ہے اور دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ہر سال10لاکھ سے زائد خواتین میںمذکورہ مرض کی علامات ظاہر ہونے لگی ہیں اس طرح خواتین میں تمام اقسام کے کینسر میں 34 فیصد خواتین بریسٹ کینسر کا شکار ہو رہی ہیں لہٰذا اپنی زندگی میں 8 میں سے کم از کم ایک خاتون کو اس مرض کا شکار ہونے سے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوںنے بتایا کہ موجودہ حالات میں خواتین میںکسی نہ کسی مرحلہ پر بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے کے رسک میں 12فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ امر بھی تشویشناک ہے کہ سائوتھ سنٹرل ایشیائی ممالک میں بریسٹ کینسر کی شکار خواتین کی سب سے زیادہ تعداد پاکستان سے تعلق رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اگر ابتدائی مرحلہ پر تشخیص کا عمل مکمل کر لیا جائے تو مذکورہ شرح کو 40 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ہمارا المیہ یہ بھی ہے کہ اگرچہ بہت سی خواتین میں چھاتی کے سرطان کی ابتدائی علامات ظاہر ہوتی ہیں مگر وہ اس جانب توجہ نہیں دیتیں اور سیلف میڈیکیشن کے ساتھ ساتھ غیر مستند و نیم حکیم قسم کی دائیوں و عطائیوں کے ہتھے چڑھ جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح مرض بتدریج بڑھتا جاتا ہے اور جب علامات شدت اختیار کر جاتی ہیں تب خواتین سپیشلسٹ ڈاکٹرز کا رخ کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پینم کینسر ہسپتال 2009ء میں قائم کیا گیا تھا جہاں لیڈی انکالوجسٹ ،سرجنز ،سونالوجسٹ ،پتھالوجسٹ سمیت دیگر ماہرین موجود اور خواتین مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت بہم پہنچا رہی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اب تک پینم کینسر ہسپتال فیصل آباد میں ہزاروں مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔انہوںنے بتایا کہ ہر ہفتہ میں ایک دن منگل کے روز ہسپتال میں بریسٹ کلینک کا اہتمام کیا جا تا ہے جس میں خواتین کو مختلف ٹیسٹوں اور مشاورت کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ ہسپتال میں بریسٹ الٹرا سونو گرافی ،میمو گرافی ،فائن نیڈل ایسپائریش سائٹالوجی ،نپل ڈسچارج فار سیل سائٹالوجی ، بائی اوپسی وغیرہ کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔انہوںنے کہا کہ اگر خواتین میں چھاتی کے سرطان کے متعلق کسی قسم کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر بغیر وقت ضائع کئے پینم کینسر ہسپتال سے رجوع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :