چین،امریکا تجارتی تنازع سے امریکی زرعی شعبہ شدید متاثر ہو گا،رپورٹ

جمعہ 4 مئی 2018 15:36

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) امریکی مغربی ریاست واشنگٹن کے زرعی اخبارکیپیٹل پریس نے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی تنازع سے امریکی زرعی شعبہ شدید متاثر ہو گا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس تنازع سے امریکا کے کسانوں کو زرعی کا شت میں 15 فیصد نقصان ہو گا اورتقریباً ایک لاکھ81 ہزار ملازمین متاثر ہو ںگے۔

(جاری ہے)

رپورٹ مطابق اگر ٹرمپ انتظامیہ چین کے ساتھ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے پرتجارتی کشمکش کو کم نہیں کرتی تو پہلے 2سالوں میں سالانہ بنیادوں پر امریکا میں4 لاکھ 55 ہزار ملازمتیں ختم ہوںگی اور 49.2 ارب ڈالر کا نقصان ہو گا۔اس کے علاوہ اوریگن کے کیپیٹل پریس نے تجارتی شراکت داری کی انٹر نیشنل ٹریڈ اینڈ اکنامک کنسلٹنٹ فرم کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک مکمل تجارتی جنگ سے امریکا کی سالانہ مجموعی پیداوار میں 2.9 ارب ڈالرکی کمی آئے گی اور ایک لاکھ 34 ہزار ملازمتیں متاثر ہوں گی۔ان ملازمتوں میں سے نصف تقریباً 66 ہزار ملازمتیں زرعی شعبے سے وابستہ ہیں اور زرعی آمدنی میں بھی سالانہ 6.7 فیصد کمی آئے گی۔