آئندہ سال پی ایس ایل کے میچ کراچی ، لاہور، راولپنڈی میں ہونگے
ملتان میں فائیو سٹار ہوٹل نہ ہونے کی وجہ سے میچز کی میزبانی ملنا مشکل ، چوتھے ایڈیشن کا آغاز یو اے ای سے ہی ہوگا تاہم افتتاحی تقریب پاکستان میں ہوگی، اجلاس میں فیصلہ
جمعہ 4 مئی 2018 15:39
(جاری ہے)
پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل پراجیکٹ ڈائریکٹر نائیلہ بھٹی،جنرل منیجر انٹرنیشنل عثمان واہلہ اور عمران احمد خان نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں متعدد تجاویز سامنے آئیں اور بہت سارے معاملات پر جلد فیصلہ ہوجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسرے ایڈیشن میں امپائرنگ کے خراب معیار پر تقریبا تمام فرنچائز نے تحفظات ظاہر کئے۔بورڈ کے ایک افسر نے امپائروں کے حق میں بولنے کی کوشش کی لیکن انہیں فرنچائز نمائندوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ شدید تنقید کے بعد بورڈ نے ہتھیار ڈال دیے اور مستقبل میں امپائرنگ کے معیار میں بہتری لانے کا عندیہ دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا آغاز پہلی بار پاکستان سے ہوگا، کراچی، لاہور اور پنڈی میں میچز ہوں گے، ملتان اسٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کے مطابق ہے لیکن ہوٹل کی وجہ سے اس بار ملتان میں پی ایس ایل میچ نہ کرانے کی تجویز ہے۔اجلاس فرنچائزوں نے پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کی تجویز دی لیکن پی سی بی نے کہا کہ سیکیورٹی کی وجہ سے اس وقت ایسا ممکن نہیں ہے۔ ٹورنامنٹ کے اگلے ایڈیشن میں ہر ٹیم21 میں سے 12 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے۔ ہر ٹیم 21 کے بجائے 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ٹورنامنٹ کے دوران اگر کوئی کھلاڑی ان فٹ ہوجاتا ہے تو وہ مکمل طور پر ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا، ایک بار کسی کھلاڑی کا متبادل لینے کے بعد وہ کھلاڑی ٹورنامنٹ میں واپس نہیں آسکے گا۔پاکستان سپر لیگ میں آئندہ وہی غیر ملکی کھلاڑی شریک ہوگا جو پاکستان آنے کے لئے تیار ہوگا۔ اگر کوئی کھلاڑی حامی بھرنے کے باوجود پاکستان نہیں آتا ہے تو فرنچائز نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ فرنچائز کے نقصان کا ازالہ پاکستان کرکٹ بورڈ کرے اور کھلاڑی کو پیسے فرنچائز نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ ادا کرے۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان سپر لیگ 4 کی ڈرافٹ رینڈم طریقے سے ہوگی جبکہ کھلاڑیوں کی مختلف کٹیگریز میں معاوضے کی ادائیگی کی تجویز ہے۔فرنچائز نمائندوں نے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے حوالے سے ڈائریکٹر ہارون رشید کی اجلاس سے غیر حاضری پر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.