پاک، بھارت کرکٹرز لارڈز میں ایک ساتھ کھیلیں گے

جمعہ مئی 15:39

لاہور،ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) آئی سی سی ورلڈ الیون میں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک ساتھ کھیلیں گے۔ورلڈ الیون میں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک ساتھ نظر آئیں گے ، 31 مئی کو لارڈز میں ویسٹ انڈیز سے شیڈول ہائی پروفائل ٹی ٹونٹی چیریٹی میچ کیلئے آئی سی سی الیون میں بھارتی آل رانڈر ہردیک پانڈیا اور وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش کارتھک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹیم میں پہلے سے ہی پاکستانی آل رانڈرز شاہد آفریدی اور شعیب ملک موجود ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شکیب الحسن، تمیم اقبال، تھیسارا پریرا اور راشد خان بھی شامل ہیں، ٹیم کی قیادت این مورگن کے ہاتھ میں ہوگی۔۔