سعودی حکومت سے سرکاری حج کوٹے کے علاوہ ملنے والا5ہزار کا کوٹہ پرائیویٹ حج ٹور اپریٹرز میں تقسیم کیا جائے گا، سردار یوسف

جمعہ مئی 15:52

سعودی حکومت سے سرکاری حج کوٹے کے علاوہ ملنے والا5ہزار کا کوٹہ پرائیویٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہاہے کہ سعودی حکومت سے سرکاری حج کوٹے کے علاوہ ملنے والا5ہزار کا کوٹہ پرائیویٹ حج ٹور اپریٹرز میں تقسیم کیا جائے گاانہوں نے کہاکہ سعودی حکومت نے گذشتہ سال وزارت مذہبی امور کو 5ہزار حجاج کا اضافی کوٹہ دیا تھا تاہم اخری وقت پر یہ کوٹہ استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے معذرت کر لی تھی امسال یہ اضافی کوٹہ دوبارہ دیا گیا ہے جو معاہدے کے تحت پرائیویٹ حج اپریٹرز کو دیا جائے گا۔۔۔۔اعجاز خان