چین نے نیا موصلاتی سیٹلائیٹ آپسٹار سکس سی خلا میں بھیج دیا

جمعہ 4 مئی 2018 15:45

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) چین نے نیاموصلاتی سیٹلائیٹ ’’آپسٹار سکس سی‘‘خلا میں بھیج دیا ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی خلائی ٹیکنالوجی اکیڈمی نے مواصلاتی سیٹلائیٹ اپسٹار سکس سی لانگ مارچ تھری پی کیرئیرراکٹ کے ذریعے مدار میں بھیجا ہے یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 270 واں مشن تھا یہ سیٹلائیٹ اپنے صارفین کو ٹی وی ٹرانسمیشن کمیونیکیشن انٹرنیٹ اور ملٹی ہیڈ یا سروسز مہیا کریگا