سرمایہ دار اور بزنس مین ایوان میں آ چکے ان کی ترجیحات کوئی اور ہیں، ریاض پیرزادہ

جمعہ 4 مئی 2018 15:52

سرمایہ دار اور بزنس مین ایوان میں آ چکے ان کی ترجیحات کوئی اور ہیں، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے اپوزیشن لیڈر کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراض کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی باتیں انہیں جمہوریت کو ناگوار گزرتی ہیں ایک دور تھا کہ ووٹسے ایوان میں آنے والا منتخب شخص اپنی ذمہ داری سمجھتا تھا لیکن آج سرمایہ دار اور بزنس مین ایوان میں آ چکے ہیںاس لئے ان کی ترجیحات کوئی اور ہیں ۔

(جاری ہے)

میری تربیت جس پارٹی میں ہوئی وہاں ہم نیچے بیٹھ کر قومی ایشوز ڈسکس کرتے تھے لیکن آج پیسے کے بل بوتے پر اسمبلی میں پہنچنے والا عہدہ ، جھنڈا اور دفتر مانگتا ہے ۔ بجٹ پیش کرنا حکومت کا کام ہے لیکن اس پر اعتراض کے لئے اپوزیشن کو تو ایوان میں موجود ہونا چاہئے اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں ۔ ہم بطور پارلینمٹیرین مجموعی طور پر ناکام رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :