لیبیا، سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں ، 4 فوجی ہلاک ، 6 زخمی

جمعہ مئی 15:52

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) لیبیا میں سکیورٹی فورسز اور انتہا پسند گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں چار فوجی ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے بھاری اور درمیانے ہتھیاروں کے ساتھ جنوبی دارنا میں بڑے پیمانے پر حملہ کیا اس دوران جھڑپ میں چار فوجی اور بڑی تعداد میں باغی بھی ہلاک ہو گئے ۔ جھڑپ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی اکثریت لڑائی میں پیشرفت کے دوران مٹی کے تودے گرنے سے ہوئی ۔ ۔

متعلقہ عنوان :