بنگلہ دیش نے چینی کنسورشیم کی جانب سی ڈھاکہ اسٹاک ایکسچینج کے 25 فیصد شیئرز خریدنے کیلئے بولی کی منظوری دیدی

جمعہ 4 مئی 2018 15:52

بنگلہ دیش نے چینی کنسورشیم کی جانب سی ڈھاکہ اسٹاک ایکسچینج کے 25 فیصد ..
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) چینی کنسورشیم کی جانب سے بنگلہ دیش کی سب سے بڑے " ڈھاکہ اسٹاک ایکسچینج"" کے پچیس فیصد شیئرز خریدنے کیلئے بولی کی منظوری دے دی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بنگلہ دیش کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ایک اجلاس کے دوران چینی کنسورشیم کی جانب سے بنگلہ دیش کے سب سے بڑے اسٹاک ایکسچینج " ڈھاکہ اسٹاک ایکسچینج"" کے پچیس فیصد شیئرز خریدنے کے لیے دی جانے والی بولی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کمیشن کے مطابق اس حوالے سے بنگلہ دیش کے قوانین کے مطابق ایک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے جس پر ایک سال کے اندر عمل درآمد کیا جائے گا۔" ڈھاکہ اسٹاک ایکسچینج"" کی جانب سے شراکت داروں کی تلاش کے لیے گزشتہ برس جون میں ٹینڈر جاری کیا گیا تھا اور اس حوالے سے دو چینی اور بھارتی کنسورشیمز کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا تھا۔" ڈھاکہ اسٹاک ایکسچینج"" کے ایک اہلکار کے مطابق چینی کنسورشیم کی جانب سے دی جانے والی تجویز مالیت اور تیکنیکی حمایت کے تناظر میں بہترین قرار پائی ہے۔۔