رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سوتی دھاگے کی برآمدات میں5فیصد اضافہ

جمعہ 4 مئی 2018 15:52

رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سوتی دھاگے کی برآمدات میں5فیصد اضافہ
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سو تی دھاگے کی برآمدات میں5فیصد اضافہ تفصیل کے مطا بق گز شتہ مالی سال کے پہلے 9ماہ میں94کروڑ ڈالر کا 3لاکھ 40ہزارمیٹرک ٹن سوتی دھاگہ برآمد کیا گیا تھا جو رواں مالی سال کے اسی عرصہ میں5اضا فے کے 99کروڑڈالر ہو گیا سوتی دھا گے کا مجموعی حجم12فیصد اضا فے کے ساتھ 3لاکھ80لاکھ میٹرک ٹن رہا سوتی دھا گے کے برآمدکندگان کے مطا بق جب تک حکومت بجلی اور گیس کے ٹیرف ریٹ ہمارے دیکر ہمسا یہ مما لک کے ریٹس کے مطا بق نہیں کر تی انٹر نیشنل مارکیٹ میں پا کستان بھات، بنگلہ دیش،،ویت نام ،جاپان اور چین کا مقا بلہ نہیں کر سکے گا با ئر ان مما لک سے سستا سوتی دھاگہ ہی خریدے گاایسوسی ایشن کے مطا بق حکومت ہر طریقے سے ایکسپورٹرز کو تنگ کر رہی نہ روبیٹ دے رہی اور نہ ہی ٹیکسوں میں اس کے ساتھ ساتھ ریفنڈ نہ دیکر حکو مت نے سینکڑون بر آمد کندگان کو اپنے کاروبار بند کر نے پر مجبور کیا ہوا ہے حکو مت نے روبیٹ اور ریفنڈ دینے کا سلسلہ فوری شروع نہ کیا تو اس شعبے سے وابسطہ لا کھوں افراد بیروز گار ہو جا ئیں متعدد مزدوروں نے اس موقہ پر اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ الیکشن 2018سر پر ہیںموجودہ حکو مت چا ہتی ہے کہ لاکھوں مزدور اب انہیں ووٹ نہ دیں۔