فیفا انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ 5 سے 24 اگست تک فرانس میںکھیلا جائے گا

جمعہ 4 مئی 2018 16:02

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) فیفا نے انڈر 20 ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق میگا ایونٹ 5 سے 24 اگست تک فرانس میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں میزبان فرانس، گھانا، نیوزی لینڈ اور ہالینڈ شامل ہے۔ گروپ بی میں شمالی کوریا، انگلینڈ، میکسیکو اور برازیل کو رکھا گیا ہے، گروپ سی میں امریکا، جاپان، پیراگوئے اور سپین جبکہ گروپ ڈی میں ہیٹی، چین، نائیجیریا اور جرمنی شامل ہیں۔ ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 24 اگست کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :