ویسٹ انڈیز اور افغانستان سے سیریز کیلئے بنگلہ دیش کے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا

جمعہ 4 مئی 2018 16:02

ڈھاکا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ویسٹ انڈیز اور افغانستان سے کرکٹ سیریز کیلئے بنگلہ دیش کے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کل ہفتہ کو ہوگا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی ٹیم بھارت میں افغانستان کے خلاف میچز کھیلنے کے بعد ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔ اعلان کردہ ابتدائی سکواڈ کا تربیتی کیمپ 13 مئی سے شروع ہوگا۔