وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لئے وکلاء برادری کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین

انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا اہم کردار ہے، وزیراعظم کی راولپنڈی بار کونسل اور ہائی کورٹ راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ مئی 16:02

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  کا جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لئے وکلاء ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لئے وکلاء برادری کی جدوجہد اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا اہم کردار ہے، امید ہے کہ قانونی برادری عدالتی نظام کے استحکام اور عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات راولپنڈی بار کونسل اور ہائی کورٹ راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے جمعہ کو یہاں قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی۔ وفد نے قانون کی عمل داری اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے وکلاء برادری کے کردار کو اجاگر کیا۔ ملاقات کے دوران وکلاء برادری کو درپیش مسائل بھی زیر بحث آئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفد کو یقین دلایا کہ ان مسائل کے حل کے لئے ہر ممکنہ کاوش بروئے کار لائی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :