نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا بیگج بیلٹ دوسرے روز بھی خرابی کا شکار

جمعہ مئی 16:09

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا بیگج بیلٹ دوسرے روز بھی خرابی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) چند روز قبل افتتاح کیے گئے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا بیگج بیلٹ دوسرے روز بھی خرابی کا شکار رہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو باضابطہ طور پر آپریشنل کیا گیا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد ائیرپورٹ کا بیگج بیلٹ خراب ہوگیا اور ایک دن گزرنے کے بعد بھی خرابی دور نہ کی جاسکی ۔

(جاری ہے)

بیگج سسٹم کی خرابی کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکر نا پڑا ،ْ مسافر سامان تاخیر سے ملنے پر پریشان ہوئے اور کچھ سامان ملنے کی خواہش لیے سیکورٹی حصار توڑ کر ایپرن تک پہنچ گئے جبکہ کچھ مسافر تاخیر برداشت نہ کرسکے اور بیگج بیلٹ کے اوپر چڑھ گئے۔ائیرپورٹ پر سیکورٹی کی ذمہ دار اے ایس ایف کو مسافروں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی سامنا کرنا پڑا جب کہ ائیرپورٹ پر سامان کے لیے مسافر نے دربدر کی ٹھوکریں کھائیں

متعلقہ عنوان :