میاں شہباز شریف کل خواجہ فرید انجینئرنگ وآئی ٹی یونیورسٹی رحیم یار خان میں 4نئے بننے والے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کریں گے

جمعہ 4 مئی 2018 16:09

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کل 5 مئی بروز ہفتہ کو ایک روزہ دورے پر رحیم یار خان جائیں گے اور خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں کروڑوں روپئے سے بننے والے 4 اکیڈمک بلاکس کا افتتاح کریں گے ،ْنئے بننے والے اکیڈمک بلاک میں ،ْ سول انجینئرنگ ،ْالیکٹریکل انجینئرنگ ،ْمکینکل انجینئرنگ ،ْاور سی ایس اینڈ آئی ٹی شامل ہیں۔