حرام گوشت فروخت کرنے پرقصاب جیل بھیج دیاگیا

جمعہ مئی 16:15

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) ایگز یکٹو مجسٹر یٹ اول گلگت اصغر خان نے حرام گوشت فروخت کر نے پر قصا ب کو جیل بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق سلطان نامی قصاب کے دکان پر ڈاکٹر مشتاق عالم نے چھاپہ مار کر دکان سے دس کلو حرام گوشت بر آمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ایگز یکٹو مجسٹر یٹ کے عدالت میں پیش کر نے پر باقاعدہ ٹر ائل کیا گیا اور جرم ثابت ہونے پر زیر دفعہ 273 پی پی سی کے تحت ملزم کو 21 دنوں کی جیل کی سزا اور چار ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔