Live Updates

رائے ونڈ روڑ پر واقع مشن قبرسان کو مزید اراضی دینے کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 4 مئی 2018 16:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) رائے ونڈ روڑ پر واقع مشن قبرسان جو کہ کرسچن برادری کے لئے بنایا گیا اسے مزید اراضی دینے کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی رکن شنیلا روت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ مسحی برادری کافی عرصے سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس قبرسان کو مزید بڑا کیا جائے کیونکہ واہاں میتیوں کو دفنانے کے لئے جگہ ختم ہو گئی ہے۔علاقہ مکینوں کو تدفین کے لئے دوسری جگہ جانا پڑتا ہے۔لہٰذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ مشن قبرستان کو بڑا کیا جائے جبکہ اس کے ساتھ ملحقہ جگہ خالی پڑی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات