جنوبی افریقہ، زلزلہ سے سونے کی کان کا مالک ہلاک،

5 کانکن لاپتہ ہو گئے

جمعہ مئی 16:19

جو ہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ کے نواح میں زلزلہ سے سونے کی کان کا مالک ہلاک اور 5 کانکن لاپتہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو فرانسیسی خبر رساں ادارے نے کمپنی کے ترجمان جیمز ویل سٹیڈ کے حوالہ سے بتایا کہ زلزلہ کے باعث ابتدائی طور پر 30 کانکن 3 کلومیٹر کی گہرائی میں پھنس گئے تھے تاہم امدادی کارکنوں نے متعدد کو زندہ بچا کر کان میں سے نکال لیا تاہم پانچ کانکن ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے ۔ ویل سٹیڈ نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کان کے قریب تھا۔ واضح رہے کہ اسی کان میں فروری میں شدید طوفان سے بجلی منقطع ہو نے کے باعث 1000کانکن 30 گھنٹوں کے لئے زیر زمین پھنس گئے تھے ۔