بدین میں رینجرز ونگ کمانڈر کی گاڑی کو حادثہ،ایک جوان جاں بحق

جمعہ 4 مئی 2018 16:22

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) بدین میں حیدرآباد روڈ پر رینجرز کے ونگ کمانڈر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں رینجرز جوان قاسم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد روڈ پر ونگ کمانڈر کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں رینجرز جوان لانس نائیک قاسم موقع پر جاں بحق جبکہ ونگ کمانڈر سمیت پانچ جوان شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ونگ کمانڈر رئیس احمد سموں، نائک جاوید، نائیک اختر، سپاہی منصور اور سپاہی شیر نواب شامل ہیں۔ونگ کمانڈر کی گاڑی ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث راستے کے کنارے الٹ گئی۔ زخمیوں کو انڈس سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔