خواجہ آصف نا اہلی کیس میں نظر ثانی کی درخواست ،

سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تشکیل

جمعہ مئی 16:38

خواجہ آصف نا اہلی کیس میں نظر ثانی کی درخواست ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے خواجہ آصف نا اہلی کیس میں نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے تاحیات نا اہل ہونے کے بعد فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ چیف جسٹس کی جانب سے خواجہ آصف کی اپیل پرسماعت کیلئے بینچ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اپیل کی سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔ بینچ کی تشکیل کے بعد خواجہ آصف کی اپیل سماعت کیلئے بھی مقرر کردی گئی ہے، 3 رکنی بینچ اپیل پرسماعت پیرکوکرے گا۔