نارنگ منڈی،موٹر سائیکل کے ٹائر میں ڈوپٹہ پھنس جانے سے خاتون گر کر جاں بحق

جمعہ 4 مئی 2018 16:38

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) نیو کالا خطائی لاہور روڈ پربلکھے کے قریب موٹر سائیکل کے ٹائر میں ڈوپٹہ پھنس جانے سے خاتون جاں گر کر بحق ہو گئی جبکہ خاوند زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ متوفیہ رقیہ بی بی اپنے خاوند محمد ریاض کے ہمراہ نارووال جا رہی تھی کہ اچانک ڈوپٹہ چلتی موٹر سائیکل کے پہیے میں پھنس گیا جس کے باعث متوفیہ چلتی موٹر سائیکل سے گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اسکا خاوند شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :