نارنگ منڈی ،رمضان سے قبل ہی مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ،شہریوں کا شدید احتجاج

جمعہ 4 مئی 2018 16:38

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ،اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ سبزی و پھل فروش اور میٹ فروشوں نے مصنوعی مہنگائی کا بازار گرم کر رکھا ہے من مانے ریٹ وصول کیے جاتے ہیں جبکہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹوں کو پھاڑ کر سرِ عام دکانوں کے باہر پھینک دیا جاتا ہے اور ریٹ لسٹ چیک کرنے والے گاہکوں سے بد تمیزی کی جاتی ہے نارنگ منڈی میں چند روز قبل ادرک چالیس روپے پائو تھا جو اب اسی روپے پائو ہو چکا ہے اس طرح دیگر سبزیوں کے ریٹ بھی بڑھا دئیے گئے ہیںجبکہ شہر میں مضر صحت مشروبات کی سر ِ عام فروخت سے شہری بیمار ہونے لگے اور قریبی دیہاتوں میں جعل سازوں کا منظم گروہ مستند کمپنیوں کے مشروبات تیار کرنے لگا پیپسی ،کوکا کولا اور سیون اپ کی بوتلوں میں جعلی مشروبات پورے پنجاب میں سپلائی ہونے لگے فوڈ اتھارٹی اور انتظامیہ کی کمزور گرفت کے باعث جعل ساز کئی ماہ سے یہ مکروہ دھندہ کر رہے ہیںعوامی اور شہری حلقوں نے ضلعی حکومت سے سخت نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔