ساہیوال، پولیس فرید ٹائون نے ڈکیتی کی وارداتیں کر نے والے دو خطر ناک گروہوں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 4 مئی 2018 16:47

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) پولیس فرید ٹائون نے ڈکیتی کی وارداتیں کر نے والے دو خطر ناک گروہوں کا صفایا کر دیا اور صوبہ خیبر پختونخواپ کے گروہ کے سر غنہ گل محمد فریدی اور اسکے ساتھی چار ڈاکوئوں شہباز احمد،محمد ارشد،ضیاء الدین بابراور اظہر کو گرفتار کر لیا۔گل محمد فریدی کو پشاور سے پولیس نے قابو کیا ۔یہ بات یہاں پولیس کے تر جمان ذیشان ڈوگر نے بتائی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ڈاکوئوں کے گروہ کے قبضہ سے گیارہ لاکھ 65ہزار رو پے کی نقدی اور اسلحہ کی بھاری کھیپ بر آمد کر لی جبکہ نشئی گروہ کے قبضہ سے ایک لاکھ 38ہزار روپے کی نقدی اور تین ناجائز پسٹل بھی بر آمد کر لئے ۔ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر عاطف اکرام نے اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کر نے والے ٹیم تھانہ فرید ٹائون کے ایس ایچ او ،ڈی ایس پی سٹی اور دیگر اہلکاروں کو انعامات سر ٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔