تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ مئی 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں کھیلوں کے فروغ کے لئے جاری 11 سپورٹس کمپلیکس کا منصوبہ ناقص منصوبہ بندی کی بھینٹ چڑھ گیا فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث 9منصوبے ادھورے رہیں گے گیارہ میں سے صرف دو حلقوں این اے 119 اور این اے 120 کے سپورٹس کمپلیکس مکمل ہوں گے۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 120 کلثوم نواز اور حلقہ این اے 119 حمزہ شہباز کا ہے ۔