Live Updates

سیالکوٹ میں انتظامیہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے استقبال کے لیے لگائے گئے بینرز اُتارنے لگی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مئی 2018 16:27

سیالکوٹ میں انتظامیہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے استقبال کے لیے لگائے ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2018ء) : سیالکوٹ میں انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے استقبال کے لیے لگائے جانے والے بینرز اُتارنے شروع کر دئے۔ سیالکوٹ میں عثمان ڈار کے استقبال کے لیے بینرز لگائے گئے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نااہلی کیس میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کل سیالکوٹ تشریف لائیں گے، ان کی آمد کے پیش نظر سیالکوٹ میں کئی مقامات پر استقبالی بینرز آویزاں کیے گئے تھے، جنہیں انتظامیہ نے اُتارنا شروع کر دیا ہے۔

بینرز اُتارے جانے پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے سخت احتجاج کیا جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کارکنان اور انتظامیہ کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ یہ بینرز اطلاع کے بغیر آویزاں کیے گئے تھے اسی لیے اُتارے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس میں کوئی سیاسی عنصر شامل نہیں ہے۔ بینرز آویزاں کرنے کے لیے پہلے ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے جس کے بعد بینرز آویزاں کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے بینرز واپس لے لیے ہیں۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی نا اہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کو آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت نا اہل قرار دیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی نا اہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا یا۔

فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سنایا۔ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق شامل تھے۔ خواجہ آصف نا اہلی کیس کا فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا تھا ۔ فیصلے کے مطابق ن لیگ کے سینئییر رہنما خواجہ آصف صادق اور امین نہیں رہے۔ جس کے بعد آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت عدالت نے خواجہ آصف کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات