بھلوال میں جشن بہاراں کی تین روزہ تقریبات ختم ہو گئیں

جمعہ 4 مئی 2018 16:54

سرگودھا۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) بھلوال میں جاری جشن بہاراں کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ تھے ، جشن بہاراں میں تحصیل بھلوال کے روایتی کھیل کبڈی ‘ نیزہ بازی کے علاوہ دیگر مقابلے منعقد ہوئے ، اس طرح لوگوں کی تفریح کیلئے متعدد رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کئے گئے، ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انفرادی اور اجتماعی انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے میں میلے ٹھیلے اہم کردار ادا کرتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ گندم کی کٹائی کے بعد جشن بہاراں جیسی تقریبات کسانوں کیلئے بہترین تفریح کاذریعہ ہے، انہوں نے کہاکہ ضلع کی تمام تحصیلوں میں اس طرح کی ثقافتی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :