اوکاڑہ:پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کی جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے، ڈی سی

جمعہ 4 مئی 2018 16:54

اوکاڑہ۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) پنجاب حکومت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ایک جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے، ضلع اور تحصیل کی سطح پر ہسپتالوں میں جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کے زیر اہتمام ڈاکٹرز کو بلا سود سمارٹ قرضہ جات دیئے جانے کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ، ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن محمد اجمل بھٹی ، ڈپٹی ایم ڈی ڈاکٹر سلمہ سلمان اور مینجر ایڈمن آصف بشیر نے بھی سیمینار سے خطاب کیا، ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ ضلع اوکاڑہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال اور سائوتھ سٹی ہسپتال ، تحصیل دیپالپور اور تحصیل رینالہ خورد کے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک نے کام شروع کر دیا ہے، انہوں نے سیمینار میں شرکت کرنے والے ڈاکٹرز کو بتایا کہ نیا کلینک یا ہسپتال بنانے یا پہلے سے موجود کلینک کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 7لاکھ سے 25لاکھ روپے تک بلا سود قرضہ جات پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن سے حاصل کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :