سرگودھا: پولیس افسران کی تربیتی ورکشاپ کے 2مراحل مکمل

جمعہ 4 مئی 2018 16:54

سرگودھا۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع میں ایس ایچ اوز ، تفتیشی اور ایچ آئی یو کے پولیس افسران کو فرانزک سائنس ایجنسی سرگودھا کی طرف سے کورسز کروانے کا سلسلہ شروع ہے ، اس ٹریننگ کے دو مراحل مکمل ہوچکے ہیں جبکہ تیسرا مرحلہ جلد شروع کیا جائیگا، دونوں مراحل میں پولیس افسران کو اپنے اپنے اضلاع کی پولیس لائن میں کورس کروایا گیا، پہلے مرحلہ میں فرانزک سائنٹسٹ نے قتل ،خودکشی، ریپ و بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ، برابری، نقب زنی، چوری اور دہشت گردی کے مقد مات میںپولیس افسران کو کرائم سین پر فرسٹ ریسپانڈنٹ کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا، فرانزک سائنٹسٹ نے کرائم سین کو کارڈن آف کرنے، وہاں پر موجودلوگوں سے برتاؤ کرنے ، ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو ہینڈل کرنے ، کرائم سین کو محفوظ کرنے اور دستاویزات کو مکمل کرنے سے متعلق بریف کیا، دوسرے مرحلہ میں افسران کو کرائم سین پر شہادت کے حصول کے حوالے سے لیکچر دیا گیا تاکہ سنگین مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے میں مدد مل سکے ، آرپی او ڈاکٹر محمد اختر عباس نے کہا کہ عصر حاضر میں پولیس افسران کی استعداد کا ر کو بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے واقفیت اشدضروری ہے ۔