آرپی او سرگودھا کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

جمعہ 4 مئی 2018 16:58

سرگودھا۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) آرپی او ڈاکٹرمحمد اختر عباس کی زیر صدارت ضلع سرگودھا کے چار سرکل ہائے میں درج ہونے والے سنگین مقدمات کی کارکردگی جانچنے کیلئے میٹنگ کا انعقاد آرپی او آفس میں کیا گیا ، میٹنگ میں ایس ڈی پی او سرکل غلام عباس ، ایس ڈی پی او صدر سرکل محمد عثمان ، ایس ڈی پی او سرکل ساہیوال ناصر جاوید ، اے ڈی آئی جی عامر مشتا ق اور متعلقہ ایس ایچ اوز نے شرکت کی ، میٹنگ میں سرکل میں قتل کا ایک ، دو ڈکیتی کے تین اور راہزنی کے دو مقدمات، سلانوالی سرکل میں قتل کا ایک ، راہزنی کے دو اور ساہیوال سرکل میں قتل کا ایک مقدمہ زیر بحث آیا، آرپی او نے مقدمات کو میرٹ پر جلد ازجلد یکسو ، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات دیئے ، جن مقدمات میں ملزمان نامعلوم ہوں ان کی تفتیش ہر پہلو سے کریں ، ان مقدمات کو ٹیسٹ کیس بنائیں اور اچھی کارکردگی دکھائیں تاکہ زیرتفتیش سنگین مقدمات کو جلد ازجلد میرٹ پر یکسو کرکے سائلین کی دادرسی کی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :