ایکسائز کا کریک ڈاؤن، 70گاڑیاں بند‘ 109کے کاغذات ضبط

جمعہ 4 مئی 2018 16:58

ْسرگودھا۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ڈائریکٹر ایکسائز نے بغیر رجسٹریشن اور ٹوکن شارٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران درجنوں گاڑیاں بند جبکہ متعدد کے کاغذات قبضے میں لے لئے ، سرگودھا میں 756 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس میں سے 19 کو بند ، 72 کے کاغذات قبضے میں لئے گئے اور 16 کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس مسمار کی گئی ، اس کارروائی سے 5لاکھ 48ہزار 45روپے ریکوری متوقع ہے ، اسی طرح خوشاب میں 250 میں سے 15گاڑیوں کو بند ،15 کے کاغذات قبضے میں لئے گئے اور 9کی نمبر پلیٹس توڑی گئیں، اس ایکشن سے 90ہزار پانچ سو وصولی ہو گی، میانوالی میں 173 میں سے 9 کو بند 5کے کاغذات اور 11گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اتار کر قبضے میں لے لی گئی اور ایک لاکھ 23ہزار آمدن ہو گی، بھکر میں 416 گاڑیوں میں سے 27 کو بند 17 کے کاغذات اور 13 نمبر پلیٹس مسمار کی گئی جسکی مد میں سوا لاکھ وصولی متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :