جمعتہ المبارک کے روز سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

جمعہ 4 مئی 2018 16:58

سرگودھا۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) جمعتہ المبارک کے روز سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے، ضلع بھر کی تمام اہم مساجد‘ امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنیوالے لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا گیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :