فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن اور غیرقانونی کرپشن سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت 9 مئی تک ملتوی

جمعہ مئی 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) احتساب عدالت نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن اور غیرقانونی کرپشن سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی۔جمعہ کو احتساب عدالت میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو مرکزی ملزم نثار مورائی سمیت دیگر ملزمان کو پیش کیا گیاجبکہ جیل حکام کی جانب سے نامزر ملزم امجد کو بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔

عدالت نے ریفرنس میں نامزد ملزم حاجی ولی کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی 9 مئی تک ملتوی کردی۔۔سماعت کے بعد سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کا کہنا تھاکہ نیب کا ملک میں دوہرا معیار ہے، نواز شریف نے نیب کا کالا قانون پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی مخالفین کے لئے بنایا تھا، آج وہ خود اپنے بنائے ہوئے قانون میں پھنس گئے ہیں۔