سپورٹس ڈیسک

ڈیپارٹمنٹل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ، زرعی ترقیاتی بنک نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 66 رنز سے ہرا دیا

جمعہ مئی 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری ڈیپارٹمنٹل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں زرعی ترقیاتی بنک نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 66 رنز سے ہرا دیا۔ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زرعی ترقیاتی بنک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ناہیدہ بی بی نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے، نادیہ ڈار نے 4 چھکوں کی مدد سے 38 رنز، نین عابدی نے 5 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے، مہک عامر نے 20 رنز اور سماویہ نے 25 رنز دے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کرسکی، بلکہ مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں 81 رنز بنائے، گل فروز نے 6 چوکوں کی مدد سے 38 رنز۔ دینہ بیگ نے 23 رنز دے کر تین، تین جبکہ نادیہ ڈار نے 9 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کئے۔ زرعی ترقیاتی بنک کی نادیہ ڈار میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی۔