قومی نیٹ با ل چیمپئن شپ شروع ہوگئی

جمعہ 4 مئی 2018 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی نیٹ با ل چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہوگئی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ مردوں کے ایونٹ میں 11 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا گروپ اے میں پاکستان واپڈا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان، گروپ بی میں پاکستان ائیرفورس، بلوچستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن، گروپ سی میں سندھ اور فاٹا جبکہ گروپ ڈی میں پنجاب، خیبرپخونخوا اور پاکستان پولیس شامل ہیں۔

خواتین کے ایونٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں سندھ، ایلیٹ پی این ایف، آزاد جموں و کشمیر، گروپ بی میں پاکستان واپڈا اور خیبر پختونخوا، گروپ سی میں پنجاب اور اسلام آباد، گروپ ڈی میں بلوچستان، گلگت بلتستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں۔