پی ایچ ایف ضلع شیخوپورہ کے سالانہ ا نتخابات مکمل، خالد محمود ورک صدر ، مبشر چوہدری سیکرٹری منتخب

جمعہ 4 مئی 2018 16:50

لاہور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن ضلع شیخوپورہ کے سالانہ ا نتخابات مکمل ہو گئے جس میں صدر خالد محمود ورک، سینئر نائب یاسر اقبال گجر، نائب صدر منظور خالق، سیکرٹری مبشر چوہدری ، خزانچی اسد الرحمان، نمائندہ پنجاب کے عہدہ پر نوید عالم اور ایگزیکٹو ارکین میں اسد ملک، کرنل رئوف، سعید اقبال، سیف الرحمان، رئوف اظہر، شفیق مغل، جاوید رحمان ڈوگر، رانا خالد، حنیف خان، سلمان شیخ اور محمد خالد منتخب ہو گئے، پی ایچ ایف ضلع شیخوپورہ کے انتخابات کے الیکشن کمشنر محمد شفیق بھٹی تھے۔