این ٹی ایس کے تحت امتحان دینے والے حقدار امیدواروں کی تعیناتی کے آرڈرز دو ،تین دن میں جاری کردیئے جائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 4 مئی 2018 16:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ این ٹی ایس کے تحت امتحان دینے والے حقدار امیدواروں کی تعیناتی کے آرڈرز اگلے دو سے تین دن میں جاری کردیئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

وہ یہ بات جمعہ کے روز خضدار میں این ٹی ایس امیدواروں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیتے ہوئے کہی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ 4سو یا اس سے کچھ زیادہ امیدوار ہیں کہ جنہوںنے این ٹی ایس کے تحت امتحان دیا ہے اوران کی تعیناتی انکا حق بنتا ہے ،ان کے آرڈرزاگلے دوسے تین دن میں جار ی کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :