کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی

شہداد کوٹ کے رہائشی یوسف نے 2013میں نواب زادی سے پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے والدین ناخوش تھے ،ایس ایس پی ملیر

جمعہ 4 مئی 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے تفصیلات طلب کرلی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو کے مطابق شہداد کوٹ کے رہائشی یوسف نے 2013 میں نواب زادی سے پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے والدین ناخوش تھے جس کی وجہ سے یوسف اپنی بیوی سمیت کراچی منتقل ہوگیا تھا اور در محمد گوٹھ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔

جمعہ کی صبح نواب زادی کا باپ اور تین دیگر رشتے دار درمحمد گوٹھ میں ان کے گھر پہنچ گئے اور اندر داخل ہوتے ہی اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں یوسف ،اس کے دو بھائی اور بیوی نواب زادی زخمی ہوگئی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔