کراچی کے علاقے پاک کالونی میں فائرنگ ،ایک شخص زخمی

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں ،مختلف جرائم میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 4 مئی 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) کراچی کے علاقے پاک کالونی میں فائرنگ ایک شخص زخمی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی پرانا گولی مار کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ سلطان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق فائرنگ گینگ وار ملزم بلال پپو اور ماجد تربتی کے لڑکوں نے کی فائرنگ کا واقعہ منشیات فروخت کرنے کا تنازعہ ہے اس سے قبل گینگ وار ملزم سکندر عرف چھوٹا سکو نے لاسی نوجوان کو گولی ماری تھی گولی مار میں گینگ وار ملزمان سرے عام منشیات کے اڈے چلا رہے ہیں دوسری جانب لانڈھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنل اعظم اور احد کو گرفتار کیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کئے گئے ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے، ادہر چاکیواڑہ پولیس نے منشیات فروش جہانزیب کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے سے منشیات برآمد کی ملزم علاقے میں منشیات فروشی کا کاروبار کرتا تھا، جبکہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کاشف احمد کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔