Live Updates

عمران خان کوجواب دینا پڑےگا کہ کس نےبتایا خواجہ آصف کی وکٹ گرنےوالی اورالیکشن میں ایک ڈیڑھ ماہ کی تاخیرہوسکتی ہے؟

مخالفین جتنی مرضی تنقید کرلیں،کوئی فرق نہیں پڑتا، کارکنو!میدان میں اترو،پیچھے مت دیکھو،ہم حق پرہیں۔پارٹی رہنماؤں سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 مئی 2018 16:53

عمران خان کوجواب دینا پڑےگا کہ کس نےبتایا خواجہ آصف کی وکٹ گرنےوالی ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مئی 2018ء) :مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین جتنی مرضی تنقید کرلیں،کوئی فرق نہیں پڑتا،عمران خان کو جواب دینا پڑے گا کہ کس نےبتایا خواجہ آصف کی وکٹ گرنےوالی اورالیکشن میں ایک ڈیڑھ ماہ کی تاخیرہوسکتی ہے؟ کارکنوں!میدان میں اترو،پیچھے مت دیکھو،ہم حق پرہیں،عمران خان تم پشاورکاموازنہ لاہورسےکرلو،لوگوں کو پتا چل جائیگا۔

وہ آج یہاں جاتی امراء رائیونڈ میں پارٹی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کس نےعمران خان کوبتایاکہ خواجہ آصف کی وکٹ گرنےوالی ہے؟ کس نےعمران خان کوبتایاکہ الیکشن میں ایک ڈیڑھ ماہ کی تاخیرہوسکتی ہے؟ عمران خان کو جواب دینا پڑے گا۔ جس امیدوں سے آپ کو ووٹ دیا گیا تھا آپ نے لوگوں کو مایوس کیا۔

(جاری ہے)

اگرموازنہ ہی کوئی معیار ہے تو عمران خان پشاور کا موازنہ لاہور سے کرلو۔

لوگوں کو پتا چل جائے کہ کہاں کام ہوا ہے۔ آپ کویہ بھی پتا لگ جائے کہ کراچی آگے ہے یا لاہور آگے ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ بلوچستان میں غیرفطری تبدیلی لائی گئی۔ سینیٹ سب سےبڑا ادارہ ہے،معزز ادارہ ہے جس کیساتھ آپ نےیہ سلوک کیا ہے۔ سینیٹ انتخابات میں اربوں روپے چلے۔عمران خان آپ نے سینیٹ میں جاکر پیپلزپارٹی کے تیر پر مہر لگا دی۔

عمران خان صاحب آپ کو قوم کو جواب دینا پڑے گا۔ عمران خان صاحب بتائیں،کس نے کہا تھا آپ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں۔ آپ نے تو یہ کہا تھا کہ زرداری سب سے بڑی بیماری ہے۔لاہور میں آپ نےطاہرالقادری کے ساتھ مل کر ڈراما کیا گیا۔ انہوں نے چئیرمین سینیٹ پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسےشخص کوچیئرمین سینیٹ بنایا گیا جسکواسکا ہمسایہ تک نہیں جانتا۔

کونسی قوت سینیٹ کی اعلیٰ باڈی کیساتھ یہ مذاق کروارہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ حالات ایسے آگئے کہ بنگلہ دیش کا ٹکا پاکستان سے آگےنکل گیا۔ 70 سال میں بہت کچھ ہوچکا، آئندہ نہیں ہوگا۔نوازشریف نے کہا کہ ہمارامقابلہ عمران خان سےنہیں،کسی اورسےہے۔ میدان میں اترو،پیچھے مت دیکھو۔ الحمداللہ ہم حق پرہیں۔ انشاءاللہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی جیتےگی۔

انہوں نے کہاکہ میں یقین سے کہتا ہوں 2018 میں مسلم لیگ ن کے پی کے میں بھی کامیاب ہوگی۔ اسلام آباد سے واپسی والے مناظرکبھی نہیں بھول سکتا۔ انشااللہ عوام کی خدمت کروں گا۔ مخالفین جتنی مرضی تنقید کرلیں،مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ 70 سال میں بہت کچھ ہوچکا آئندہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اندرون شہرکادورہ کیےبغیرواپس چلےگئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات