ڈی ایس ریلوے کا لاہور سٹیشن کا خصوصی دورہ،مسافروں کیلئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا

جمعہ 4 مئی 2018 17:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے عبدالحمید رازی کی خصوصی ہدایت پر لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے سٹیشن پر مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

خاص طور پر حال ہی میں مسافروں کی سہولت کیلئے سٹیشن پر نجی کمپنی کے تعاون سے لگائے گئے موبائل چارجنگ پوائنٹس اور انڈسٹریئل فینز کی کارکردگی اور افادیت کا جائزہ لیا گیا۔

اس ضمن میں ڈی ایس ریلوے لاہور نے متعلقہ آفیسران اور حکام کو خصوصی احکامات بھی دیئے۔ اس موقع پرڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور سید علی رضوان رضوی، ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور غلام فرید اور دیگر ریلوے حکام بھی ڈی ایس ریلوے لاہور کے ہمراہ تھے۔ڈی ایس ریلوے لاہور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریلوے کی طرف سیمسافروں کو لاہور ریلوے سٹیشن پر دستیاب سہولیات میں مذید بہتری لائی جائے گی ۔