کراچی، پی پی ایل نے نیشنل چیلنج کپ2018 کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ مئی 17:27

کراچی، پی پی ایل نے نیشنل چیلنج کپ2018 کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ فٹبال کلب (پی پی ایل- ایف سی ) نے کراچی پورٹ ٹرسٹ اسٹیڈیم میںکھیلے گئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نیشنل چیلنج کپ 2018کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں اشرف شوگر ملز(اے ایس ایم) کو 3-0سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔۔کھیل کی ابتدا میں ہی عبداللہ اور کپتان نذیر نے پی پی ایل - ایف سی کی جانب سے گول کرکے اے ایس ایم کے ہاتھوں سے میچ نکال دیا تھا۔

عبداللہ نے میچ کے چوتھے منٹ میں گول کرکے پی پی ایل کو ایک گول سے سبقت دلادی جسے نذیر احمد نے میچ کے 11 ویں منٹ میں دوگنا کر دیا۔پہلے ہاف کے اختتام تک پی پی ایل کو2-0 سے برتری حاصل تھی۔ وقفے کے بعد ، اے ایس ایم کی ٹیم کی دفاعی لائن میں خامیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عبداللہ نے میچ کے 70 ویں منٹ میںایک اور گول کردیا۔

(جاری ہے)

نیشنل چیلنج کپ میں نووارد ، پی پی ایل --ایف سی کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے ، اس نے مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 6گول کئے ہیں جبکہ اس کے خلاف کوئی گول اسکور نہیں ہوا ہے۔

پی پی ایل - ایف سی اپنا سیمی فائنل میچ بروز پیر، 7 مئی کو کراچی پورٹ ٹرسٹ فٹبال اسٹیڈیم میں دوسرے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی۔د وسر ا کوارٹر فائنل نیوی - ایف سی اورواپڈا- ایف سی کے مابین کھیلا جائے گا ۔