کوئٹہ ،تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے 12سالہ لڑکا جاں بحق

جمعہ 4 مئی 2018 17:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) کوئٹہ میں تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے 12سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹرکی ٹکر سے 12سالہ لڑکا سمیع اللہ ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔